Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78850
Published : 16/7/2015 11:0

ایران، ہندوستان اور ترکمنستان کے درمیان رابطہ پل

ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ چابہار بندر گاہ اور ایران، ترکمنستان اور قزاقستان کی ریلوے لائن سے، نئی دہلی اور عشق آباد کے درمیان تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا- ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے عشق آباد میں ترکمنستان کے حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ ایران، ہندوستان اور ترکمنستان کے درمیان رابطہ پل ہے- نریندر مودی نے کہا کہ ایران، ترکمنستان اور قزاقستان کی سہ جانبہ ریلوے لائن، کا افتتاح ہو جانے سے، ہندوستان کے ساتھ ترکمنستان اور دیگر ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین میں سہولت ہوگی- انھوں نے اسی طرح عشق آباد اور نئی دہلی کے مشترکہ نظریات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کا قیام اور وسطی ایشیا میں دہشت گردی کی شکست میں ہمارے مشترکہ مفادات ہیں- واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم کے دورہ ترکمنستان میں، دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے اقتصادی، دفاعی اور سیاحت سے متعلق سات معاہدوں پر دستخط کئے- عشق آباد اور نئی دہلی نے اسی طرح ترکمنستان میں یوریا کا کارخانہ تعمیر کرنے کے لئے ہندوستانی منصوبے کا خیر مقدم کیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15