Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78851
Published : 16/7/2015 11:15

ہندوستان تاجکستان میں ایئربیس کو کرائے پر لے گا

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ تاجیکستان کے دوران عینی ایئر بیس کا معائنہ کیا ہے جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اس ایئربیس کو نئی دہلی کو کرائے پر دیا جا سکتا ہے۔ ریڈیو تہران کی تاجیک سروس کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بارہ جولائی کو تاجیکستان کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان کے ہمراہ عینی ایئر بیس کا بھی معائنہ کیا تھا۔ تاجیکستان کا عینی ایئربیس شہر دوشنبہ کے مغرب میں دس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ہندوستان نے آٹھ سال قبل اس ایئر بیس کی تعمیرنو کے لئے ستر ملین ڈالر کا سرمایہ فراہم کیا تھا۔ اس زمانے میں یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ہندوستان اس ایئر بیس کو کرائے پر لے سکتا ہے لیکن روس نے اس معاہدے کی مخالفت کی تھی۔ ان مسائل کے پیش نظر وسطی ایشیا کے امور کے ماہر الیگزینڈر کنیازاف کا خیال ہے کہ ہندوستان علاقے میں پاکستان کے ڈیٹرینٹ منصوبے کے پیش نظر اس طرح کا ایئر بیس رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کنیازاف کے مطابق روس نے پہلے عینی ایئر بیس کو ہندوستان کے حوالے کئے جانے کی مخالفت کی تھی لیکن اب چین کا مقابلہ کرنے کے لئے وہ تاجیکستان کو یہ اجازت دے سکتا ہے کہ وہ عینی ایئربیس ہندوستانی فضائیہ کو کرائے پر دے دے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15