Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78852
Published : 16/7/2015 11:19

مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مخالفین متبادل پیش کریں

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ جو لوگ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مخالف ہیں انہیں اس کا متبادل پروگرام پیش کرنا چاہیے۔ تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق جان کیری نے سی این این چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مشترکہ جامع ایکشن پلان  سے آگاہی رکھے بغیر یا اسے پڑھے بغیر محض سیاسی لحاظ سے اور بغیر مستحکم دلیلوں کے اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ جان کیری نے کہا کہ بعض لوگوں نے امریکہ میں اور امریکہ سے باہر یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان مشترکہ جامع ایکشن پلان طے نہیں پانا چاہیے لیکن وہ اس کے لئے کوئی‏ متبادل طریقہ کار پیش نہیں کرتے ہیں بلکہ مسلسل کہتے رہتے ہیں کہ یہ ہونا چاہیے، یہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس کا متبادل پیش کریں۔ واضح رہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ستائیس جون کو مذاکرات کا آخری مرحلہ شروع ہوا تھا اور یکم جولائی سے مذاکرات کی مدت میں دو مرتبہ توسیع کی گئی۔ البتہ منگل کو آخرکار اٹھارہ دنوں کے تفصیلی اور بامقصد مذاکرات کے بعد ایران اور پانچ جمع ایک گروپ مشترکہ نتیجے پر پہنچے جس کے بعد مذاکرات اختتام پذیر ہوئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13