Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78862
Published : 16/7/2015 14:14

صیہونی حکومت ایٹمی سمجھوتے کی مخالفت کرنے سے بازآجائے

روس کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ ایٹمی مفاہمت کی مخالفت کرنے پر صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں شریک ممالک ایران کے ساتھ جوہری مفاہمت کا بغور جائزہ لیں گے، لہذا صیہونی حکومت کو چاہئے کہ اس مجوزہ جوہری معاہدے کے حتمی ہونے تک اس کی مخالفت کرنے سے گریز کرے۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز نیتن یاہو نے صیہونی پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مابین مجوزہ ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں کہا تھا کہ ویانا میں ہونے والی ایٹمی مفاہمت سے مسئلے کا خاتمہ نہیں ہوگا اور وہ اس ایٹمی مفاہمت کی مخالفت کرتے رہیں گے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس ردعمل کو جذباتی قرار دیتے ہوئے انھیں ایٹمی مفاہمت کی مخالفت سے باز آجانے کی صلاح دی ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس مفاہمت میں نہ صرف تمام فریقوں کے متوازن اور منصفانہ مطالبات کو مدنظر رکھا گیا ہے بلکہ اس میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے تمام اصولوں کا بھی پاس و لجاظ رکھا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16