Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78958
Published : 18/7/2015 21:4

ویانا کا ایٹمی معاہدہ آئںدہ مراحل کا آغاز ہے، صدر مملکت حسن روحانی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی سفارتکاری کا لوہا منوالیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کے روز عید الفطر کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی سے ملکی حکام، اسلامی ملکوں کے سفیروں اور عوام کی ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بڑی طاقتوں کے مقابلے میں اپنی سفارتکاری کی توانائیوں کا لوہا منوالیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج دنیا میں یہ کوئی نہیں کہتا کہ ایران کو شکست ہوئی ہے یا وہ تسلیم ہو گیا ہے یا اس نے باعزت معاہدہ نہیں کیا ہے بلکہ ایٹمی مذاکرات میں اس مرحلے میں وہی چیز حاصل کی گئی ہے جو ایران کی عظیم قوم اور رہبر انقلاب اسلامی کے مد نظر تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کا یہ مرحلہ آئندہ کے مراحل کا آغاز ہے اور اس راہ میں ایران کی حکومت کو اتحاد و یکجہتی نیز رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ ہدایات کی اشد ضرورت ہے تاکہ آئندہ کے مراحل طے کئےجا سکیں۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشتہ برسوں میں بڑی طاقتوں کی توسیع پسندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہ دعوی کرتے تھے کہ ایران نے قانون کی خلاف ورزی کی تھی اور اس بہانے سے ایران کے خلاف انھوں نے غیر قانونی پابندیاں بھی لگائی تھیں اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ تسلط پسندی اور دباؤ کی پالیسیاں ناکام ثابت ہوتی ہیں اور دشمنی کی جگہ مفاہمت، نیز تنازعے کی جگہ سمجھوتے کو لینی چاہئے۔ صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے علاقے میں بعض مسلم ممالک کی نامناسب صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران ہی علاقے اور ساری دنیا میں مظلوموں کی حمایت اور دہشت گردی کے خلاف ڈٹ جانے کی آواز اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے ماہ مبارک رمضان کے دوران عراق،شام، یمن اور افغانستان و پاکستان کی نامناسب صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سارے عالم اسلام میں پائدار امن قائم ہو گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امت مسلمہ بالخصوص ایرانی قوم اور رہبر انقلاب اسلامی کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26