Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78959
Published : 18/7/2015 21:6

دہشت گردوں کے لئے سرحدیں بند کی جائیں، عراق کی اپیل

عراق کے نامور مرجع تقلید نے بعض پڑوسی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ داعش کے لئے اپنی سرحدیں بند کر دیں- عراق کے مرجع عالیقدر آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے برطانوی اخبار اینڈیپنڈنٹ کے ساتھ گفتگو میں عراق کے بعض پڑوسی ملکوں کی سرحدوں سے، دہشت گرد عناصر کے عراق میں داخل ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کی حکومتوں کو چاہئے کہ اپنے ملک کی سرحدوں کو کنٹرول کر کے اپنے شہریوں کو عراق میں داخل ہونے اور داعش دہشت گرد گروہ میں ان کی شمولیت کی مکمل روک تھام کریں- آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے مغربی ملکوں سے اپیل کی کہ وہ داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت عراق کو مزید ہتھیار فراہم کر کے عراقی فوج کو مستحکم کریں- اخبار اینڈیپنڈنٹ نے عراقی عوام کے درمیان آیۃ اللہ العظمی سیستانی کی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے کی غرض سے عراقی فوج کے ساتھ تعاون اور اس میں بھرتی کے لئے جوانوں میں وسیع پیمانے پر آمادگی پیدا کرنے میں، شیعہ مراجع تقلید کا کردار انتہائی موثر رہا ہے- عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں آیۃ اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین عبد المھدی کربلائی نے بھی اخبار انڈیپنڈنٹ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے کے لئے عوامی رضاکار فورس میں شیعہ اور سنی جوانوں کے علاوہ عیسائی اور ایزدی بھی شامل ہیں- عراق میں آیۃ اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین احمد صافی نے بھی شہر کربلا میں نماز جمعہ کے خطبوں میں مسلم امۃ کو عید سعید فطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سرکاری حکام سے سیکورٹی فورس، عوامی رضا کار فورس، پیشمرگہ ملیشیا اور قبائلی فورس کی، جو گذشتہ ایک سال سے دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہیں، مدد کی درخواست کی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20