Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78960
Published : 18/7/2015 21:10

سپاہ پاسداران اعلی ترین آپریشنل توانائیوں کی حامل ہے

سپاہ پاسداران میں ایرو اسپیس فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس فورس کی امداد پہنجانے کی توانائیاں پورے علاقے میں بے مثال ہیں۔ سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل شمس الدین فرزادی پور نے ہمارے نمائںدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فورس، قدرتی آفات کے دوران امداد پہنچانے کی نہایت اعلی توانائیاں رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس، یہ توانائی رکھتی ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہمسایہ ملکوں کی مدد کو پہنچ سکے۔ جنرل فرزادی نے ایران کے مغربی علاقے ایلام میں جنگلی آگ بجھانے کے لئے ایلوشین چہتر طیارے پر چالیس ٹن کی ٹنکی کی تنصیب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امدادی آپریشن آگ بجھانے میں کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایلوشن طیارے پوری دنیا میں دو یا تین عدد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ماہرین نے تین طیاروں پر چالیس چالیس ٹن کی ٹنکیاں نصب کرنے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے تاکہ ہنگامی حالات میں اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18