Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78972
Published : 19/7/2015 22:8

روس نے عراق کے صوبہ دیالہ کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

روسی وزارت خارجہ نے عراق کے صوبہ دیالہ کے ایک بازار میں ہونے والے تکفیری دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے عراق کے صوبہ دیالہ کے خان بنی سعد علاقے کے ایک بازار میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اس گھناؤنے واقعے کو دیکھتے ہوئے علاقے کے ملکوں کو عالمی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہو جانا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ جمعے کے دن عراق کے مشرقی صوبے دیالہ کے علاقے خان بنی سعد میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے ایک نہایت ہی شدید کار بم دھماکہ کیا تھا جس میں ایک سو پندرہ عام شہری جاں بحق اور ایک سو ستر سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ عراق کے سیکورٹی اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بم دھماکے کے بعد دسیوں افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق بم دھماکے میں کم از کم تین ٹن بارود استعمال کیا گیا تھا اور یہ دھماکہ خان بنی سعد کے ایک مصروف بازار میں ہوا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے اس وحشیانہ بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20