Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78973
Published : 19/7/2015 22:10

شام: فضائیہ کے حملوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک

شام کی فضائیہ نے دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملے کر کے متعدد دہشت گرد ہلاک کر دیئے ہیں۔ العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ذرائع نے کہا ہے کہ ہفتے کے دن شاعر، بئر ابو طوالہ، مرہطان، تدمر اور الکدیم علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر فضائیہ کے حملوں میں اس گروہ کے دسیوں عناصر ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام کی برّی فوج نے بھی ہفتے کے دن صوبۂ حلب کے جنوبی دیہاتوں میں آپریشن کر کے دہشت گردوں کو شدید جانی نقصان پہنچایا۔ شام کی فوج نے ترکی جانے والے بین الاقوامی راستے پر واقع حریتان اور بیانون کے علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے اکٹھا ہونے کی جگہ پر حملہ کیا۔ اس حملے میں بھی متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ دریں اثنا روئٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ شام کی کرد رضاکار فورس نے ہفتے کے دن ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے اٹھائیس اور انتیس جون کو صوبہ حسکہ پر اپنے حملوں کے دوران زہریلی گیس استعمال کی تھی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17