Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78974
Published : 19/7/2015 22:12

داعش گروہ بعض ممالک کے مفادات کے لئے کام کر رہا ہے: سید عمار حکیم

مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش خطے میں بعض ممالک کے مفادات کے حصول کے لئے کام کر رہا ہے۔ العراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم نے ہفتے کے دن کہا کہ بعض حکومتیں تکفیری صیہونی گروہ داعش اور اس کے دہشت گردانہ اقدامات سے فائدہ اٹھا رہی ہیں- یہ حکومتیں اس دہشت گرد گروہ کے ذریعے ان اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں جن کو وہ سیاسی طریقے سے حاصل نہیں کر سکی ہیں۔ سید عمار حکیم کا مزید کہنا تھا کہ یہ ممالک دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں اور ان ممالک نے اپنے سیاسی اہداف کے حصول کے لئے عملی طور پر ان گروہوں کے ساتھ اتحاد قائم کر رکھا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بعض ممالک دہشت گرد گروہ داعش کی مالی مدد کر رہے ہیں اور اس کو افرادی قوت بھی فراہم کر رہے ہیں جبکہ بعض ممالک نے اس دہشت گرد گروہ کے لئے اپنی سرحدیں کھول رکھی ہیں۔ سید عمار حکیم نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کوئی افسانہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسی خبیث اور مذموم سازش ہے جس میں بہت سی حکومتوں کا ہاتھ ہے۔ دریں اثنا عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے جمعے کے دن صوبۂ دیالہ میں دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہوں کے لئے عراق میں کوئی جگہ نہیں ہے، ہم ان سب کو نابود کر دیں گے اور دہشت گرد اپنی سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21