Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78977
Published : 19/7/2015 22:19

این ایس اے کے خلاف گواہی دینے کے لئے تیار ہوں، جولین آسانج

وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی نے جرمنی کو این ایس اے کے خلاف گواہی دینے کی پیش کش کی ہے۔ وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولین آسانج نے کہا ہے کہ اگر جرمن پارلیمنٹ کو این ایس اے کی خفیہ کارروائیوں کے سلسلے میں گواہ کی ضرورت ہو تو وہ عدالت میں حاضر ہونے اور گواہی دینے کے لئے تیار ہیں۔ وکی لیکس کے بانی نے کہا کہ ان کے پاس ایسی دستاویزات موجود ہیں جو جرمن چانسلر اور وزیر خارجہ سمیت متعدد جرمن حکام کے خلاف امریکی سلامتی کے ادارے این ایس اے کی خفیہ کارروائیوں کو ثابت کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ دو جولائی دو ہزار پندرہ کو جولین آسانج نے بتایا تھا کہ این ایس اے کی خفیہ کاروائیوں کا پردہ فاش کرنے کی وجہ سے اس ویب سائٹ کے تمام کارکنوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ جولین آسانج گذشتہ تین سال سے لندن میں واقع ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ گزین ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21