Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78978
Published : 19/7/2015 22:21

امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا اچانک دورۂ عراق

امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اچانک عراق کے دورے پر بغداد پہنچے ہیں۔ سومریہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی عراقی حکام کے ساتھ گفتگو کے لئے ہفتے کے دن اچانک بغداد پہنچے۔ امریکی حکام نے اس سے قبل کہا تھا کہ عراقی حکام نے اس ملک میں امریکی فوجیوں کے ایک اور دستے کو تعینات کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ دریں اثنا عراقی حکام اور اراکین پارلیمنٹ نے دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے سے متعلق امریکا کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے نام نہاد داعش مخالف اتحاد کی قیادت واشنگٹن کے ہاتھ میں ہے لیکن اس نے ابھی تک اس دہشت گرد گروہ کی نابودی کے لئے کوئی سنجیدہ اقدام انجام نہیں دیا ہے۔ واضح رہے کہ عراق کو اس وقت ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے اور دہشت گرد گروہ داعش کے زیر قبضہ علاقوں کی آزادی کے لئے آپریشن جاری ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20