Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78979
Published : 19/7/2015 22:24

ایران کا ایک اور نیا راڈار، رینج ایک ہزار کلومیٹر

خاتم الانبیا فضائی دفاع کے مرکز کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ ایک نیا اسٹریٹیجک راڈار اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک حساس علاقے میں نصب کر دیا گیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا فضائی دفاع کے مرکز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے بتایا ہے کہ اس راڈار کی رینج ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے مزید بتایا کہ روزانہ ایک ہزار تین سو طیارے ایران کی فضائی حدود سے گزرتے ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران میں موجود مکمل سیکورٹی کی علامت ہے۔ انھوں نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ستمبر دو ہزار پندرہ میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران میں تیار شدہ ایک اور دفاعی راڈار کی رونمائی کی جائے گی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18