Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78980
Published : 19/7/2015 22:29

بان کی مون کی جانب سے صوبہ دیالہ کے قتل عام کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عراق کے صوبہ دیالہ میں داعش کے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ بان کی مون کے ترجمان کے ذریعے جاری ہونے والے ایک بیان میں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس واقعے پر عراقی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ رپورٹوں کے مطابق، جمعے کے دن داعش سے وابستہ دہشت گردوں نے عید الفطر کے موقع پر خوشیاں منانے والے عوام کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تقریبا تین سو عام شہری شہید اور زخمی ہو گئے جن میں عورتیں بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکہ صوبہ دیالہ کے خان بنی سعد شہر کے ایک بازار میں ہوا۔ داعش دہشت گرد گروہ نے اس بھیانک اقدام کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ داعش نے اعلان کیا ہے دھماکہ ایک گاڑی میں کیا گیا جس میں تین ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔ امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نڈ پرایس نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ داعش کے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے کہ جس میں عراق کے عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24