Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 78981
Published : 19/7/2015 22:31

صیہونی حکومت فلسطینی مزاحمت کے سامنے بے دست و پا، محمود الزہار

حماس سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینی مزاحمت کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتی اور اسے اس بات کا بخوبی علم ہے۔ محمود الزہار نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ غزہ کی پچاس روزہ استقامت نے ثابت کر دیا کہ صیہونی حکومت فلسطینی مزاحمت کے سامنے بے دست و پا ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی۔ محمود الزہار نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی سرزمینوں کی آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور انہوں نے اس راہ میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ محمود الزہار نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام تمام تر قوت کے ساتھ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی کوشش کریں گے اور اگر صیہونی قابض افواج نے اپنا ظالمانہ محاصرہ جاری رکھا تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے کہا کہ صیہونی محاصرے کے نتیجے میں مشکلات و مسائل میں جتنا اضافہ ہو گا، اتنی ہی غزہ کے عوام کی استقامت بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام ہر گز نہیں جھکیں گے اور حتمی کامیابی تک اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21