Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79094
Published : 21/7/2015 18:28

ایرانی وزیر خارجہ کی امریکی حکام پر تنقید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے طاقت کے استعمال کی بات کرنے والوں پر تنقید کی ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے طاقت کے استعمال کی بات کرنے والوں کو سفارت کاری کی مینیجمنٹ، اس کے استحکام اور اس کو آگے بڑھانے کی صلاحیت سے عاری قرار دیا ہے۔ محمد جواد ظریف سے جب یہ کہا گیا کہ حالیہ چند دنوں کے دوران امریکی حکام نے فوجی آپشن کی بات کی ہے، تو انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ویانا میں ہونے والے ایٹمی معاہدے کو دنیا سفارت کاری کی کامیابی قرار دے رہی ہے لیکن افسوس کہ اب بھی بعض ایسے افراد موجود ہیں جو اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے ل‏ئے طاقت کے غیر قانونی اور ناجائز استعمال کی بات اور ایک ناکام آپشن پر غیر معقول اصرار کر رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ یہ افراد اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ دوسروں کے حقوق کی پامالی کے لئے طاقت کا استعمال ایک آپشن نہیں ہے بلکہ ایک خطرناک اور احمقانہ خیال ہے اور اس آپشن کی بات وہ لوگ کرتے ہیں جو سفارت کاری کی مینیجمنٹ، اس کے استحکام اور اس کو آگے بڑھانے کی صلاحیت سے عاری ہوتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24