Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79095
Published : 21/7/2015 18:33

فردو جوہری مرکزمیں ایران سے تعاون کے خواہاں ہیں

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو، فردو جوہری مرکز کے سلسلے میں ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے۔ روسی اخبار کامرسانت کے حوالے سے ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ روس کے اعلی جوہری مذاکرات کار سرگئی ریابکوف نے اعلان کیا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد، ماسکو فردو سائٹ کو ایک تحقیقاتی مرکز میں تبدیل کرنے اور افزودہ یورینیم کی منتقلی کے سلسلے میں ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرے گا۔ کامرسانت کی رپورٹ کے مطابق، سرگئی ریابکوف نے اس نکتے کی جانب اشارہ کیا کہ جب تک ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیاں باقی ہیں، اس وقت تک تجارتی معاہدوں، فردو میں تبدیلی اور یورینیم کی منتقلی کا امکان نہیں ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ مستقبل قریب میں یہ پابندیاں ہٹا دی جائیں گی اور ایران اور روس کے درمیان معاہدے کی بات چیت شروع ہو جائے گی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18