Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79096
Published : 21/7/2015 18:36

الانبار کی کاروائی میں عراقی فورسز کی پیشقدمی

عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی فورسز کی پیشقدمی کے ساتھ ساتھ فلوجہ کا محاصرہ مزید تنگ ہوتا جا رہا ہے- لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی فورس کے ترجمان کریم النوری نے کہا ہے کہ عوامی فورس کی پیشقدمی کے نتیجے میں داعش دہشت گردوں کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور اس شہر کے باشندوں کو پرامن طورپر شہر سے نکالے جانے کے ساتھ ہی فلوجہ کی آزادی کا راستہ ہموار ہو جائے گا- عراق سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شہر فلوجہ میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے حملوں میں اٹھارہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے- عراق کی سیکورٹی فورسز نے فلوجہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے داعش دہشت گردوں کے حملوں کا دفاع کرنے کے ساتھ ہی بارہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا- عراقی پولیس کے کمانڈر شاکر جودت نے بھی الرمادی شہر میں داعش کے چودہ نشانے بازوں کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے- عراق کی مرکزی پولیس کے سربراہ نے بھی کہا ہے کہ مغربی عراق کے حبانیہ علاقے کی جانب داعش دہشت گردوں کی پسپائی کے وقت، پندرہ تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا- انہوں نے کہا کہ عراقی فورسز نے داعش کے نشانے بازوں کے ٹھکانے پر حملہ کرکے بیس نشانے بازوں کو گرفتار بھی کرلیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17