Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79098
Published : 21/7/2015 18:41

افغانستان میں طالبان گروہ کے چھپن افراد ہلاک

افغانستان میں فوج کی کاروائیوں کے دوران طالبان گروہ کے کم سے کم چھپّن افراد ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان گروہ کے خلاف فوج کی کاروائیوں میں چھپن افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں اٹھارہ افراد کا تعلق داعش دہشت گرد گروہ سے بھی ہے۔ ان فوجی کاروائیوں میں انیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے بیان کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن میں بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی سرنگیں ملی ہیں۔ اس آپریشن میں سات افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان گروہ نے ابھی اس خبر کے بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24