Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79099
Published : 21/7/2015 18:46

مصر: بڑے پیمانے پرمظاہروں کا اعلان

مصر کی اخوان المسلمین نے عید الفطر کے دن ہونے والے مظاہروں میں اپنے چھے اراکین کی ہلاکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے منگل کو مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے جانے کی کال دی ہے- ایسنا کی رپورٹ کے مطابق مصر کی اخوان المسلمین نے ایک بیان میں عید الفطر کے دن سیکورٹی اہلکاروں کی کاروائی میں اپنے چھے اراکین کی ہلاکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ احتجاجی مظاہروں کی نئی لہر منگل سے شروع ہو گی۔ اخوان المسلمین نے اپنے بیان میں ان تمام لوگوں سے انتقام لینے کے عہد کا اعلان کیا ہے جو اس کے اراکین کے قتل میں ملوّث رہے ہیں۔ اخوان المسلمین گروہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کا تختہ الٹنے تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا- اخوان المسلمین نے دو دن پہلے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ سب تیار رہیں اور جان کی حفاظت ایسی ضرورت ہے کہ جس کی اجازت، آئین، بین الاقوامی قوانین اور شریعت نے دی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26