Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79101
Published : 21/7/2015 18:51

ترکی: شام سے متصل سرحد پردھماکہ، دس ہلاک

ترکی کے ذرا‏‏ئع ابلاغ نے شام سے متصل سرحد پر دھماکہ ہونے کی خبر دی ہے- اخبار حریت کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ، جنوب مشرقی ترکی کے صوبے "شانلی عرفا" کے سوروچ علاقے میں، بلدیہ کے ایک ثقافتی مرکز میں ہوا جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور پینتالیس زخمی ہو گئے- بعض مقامی حکام نے یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا جسے داعش دہشت گرد گروہ نے انجام دیا ہے- یہ دھماکہ، امارا نامی ثقافتی مرکز میں ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب جوانوں کی سماجی تنظیموں کی فیڈریشن، ایس جی ڈی ایف، کے تقریبا تین سو اراکین، جنگ زدہ شہر کوبانی کی تعمیر نو کے لئے مدد اکٹھا کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے- امارا ثقافتی مرکز، جو سوروچ کی بلدیہ کے توسط سے اور ایچ ڈی پی کے زیر نگرانی کام کرتا ہے، ان نامہ نگاروں اور رضا کاروں کی میزبانی کے فرائض انجام دیتا ہے جو کوبانی شہر کی مدد کی غرض سے اس مرکز میں اکٹھا ہوتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23