Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79102
Published : 21/7/2015 18:54

کویت میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والوں پر مقدمہ

حکومت کویت نے مسجد امام صادق علیہ السلام پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ چار اگست کو ان کے خلاف مقدمے کی پہلی سماعت ہو گی- فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کی فوجداری عدالت نے مسجد امام صادق علیہ السلام میں دھماکے میں ملوث افراد پر چار اگست کو مقدمہ چلائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد پر قتل عمد اور مسجد میں دھماکہ خیز مواد استعمال کرنے کا الزام ہے- کویت کے اٹارنی جنرل کے اعلان کے مطابق مسجد امام صادق علیہ السلام میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والوں کے خلاف کیس کی تیاری مکمل ہو چکی ہے جس میں ان افراد کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق کویت کی مسجد میں دھماکے سے متعلق انتیس افراد کی شناخت کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے- واضح رہے کہ داعش گروہ کے ایک دہشت گرد نے جمعہ چھبیس جون کو کویت کے صوابر علاقے میں مسجد امام صادق (ع) میں خود کش بم دھماکہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ستّائیس نمازی شہید اور دو سو ستر زخمی ہو گئے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21