Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79103
Published : 21/7/2015 18:57

جرمنی کے تجارتی وفد کا دورہ تہران

ایران کے بجلی کے وزیر نے کہا ہے کہ ایران اور جرمنی کے درمیان تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹیں برطرف ہونے کو ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر آسکتے ہیں- ایران کے وزیر بجلی حمید چیت چیان نے پیر کے روز جرمن ڈپٹی چانسلر زیگمار گابریل اور جرمنی کے وزیر اقتصاد کی قیادت میں تہران آئے ہوئے وفد سے ملاقات کی- اس ملاقات میں چیت چیان نے کہا کہ جرمنی کے وفد کا دورہ تہران، دونوں ملکوں کے اقتصادی اور سیاسی روابط میں نئی تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے- ایران کے وزیر بجلی نے ایران کے بجلی گھر کی توانائی میں اضافے کے بارے میں کہا کہ ایران کو اپنے بجلی گھر کی توانائی میں مزید اضافے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ایران کو آئندہ پانچ برسوں میں موجودہ بجلی گھر کی توانائی میں سینتیس ہزار میگاواٹ تک کا اضافہ کرنا ہو گا- واضح رہے کہ اس وقت ایران کے بجلی گھر کی گنجائش چوہتر ہزار میگاواٹ ہے اور دنیا میں اس کا چودھواں نمبر ہے- جرمن ڈپٹی چانسلر زیگمار گابریل کی قیادت میں ساٹھ افراد پر مشتمل وفد، کہ جس میں جرمنی کی مشہور کمپنیوں کے ڈائیریکٹرز اور نمائندے بھی شامل ہیں، سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے اتوار کی رات تہران پہنچا ہے- جرمنی کے اس وفد نے پیر کی صبح ایران کے وزیر تیل سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون کی فروغ کے بار ے میں تبادلہ خیال کیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26