Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79104
Published : 21/7/2015 19:2

کسی کو بھی اپنے فوجی اسرار تک پہنچنے نہیں دیں گے

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، کسی کو بھی اپنے فوجی اور سیکورٹی رازوں تک پہنچنے کی اجازت نہیں دے گا- ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے پیر کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کے بارے میں وزارت دفاع کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ، ملت ایران کی استقامت، رہبر انقلاب اسلامی کی حکیمانہ تدابیر و رہنمائی اور ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی منطق و ہوشیاری کا نتیجہ ہے اور کئی اہم اسباب کی بنا پر بڑی عالمی طاقتوں نے ایران کا پروقار منطقی موقف تسلیم کیا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات، صرف ایٹمی مسائل میں ہوئے ہیں، کہا کہ ایران کی دفاعی پالیسیوں میں غیر روایتی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے اور اس کی پیداوار، اسے رکھنا اور ان کا استعمال کرنا شرعی لحاظ سے حرام ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ میزائلوں سے متعلق مسائل بھی کبھی ایٹمی مذاکرات میں شامل نہیں رہے ہیں اور ایران، اس سلسلے میں اپنے منصوبوں پر پوری طرح عمل درآمد کرتا رہے گا۔ بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آج عالمی برادری پر ثابت ہو چکا ہے کہ ملت ایران، ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہی ہے۔ ایران کے وزیردفاع نے مزید کہا کہ اس وقت این پی ٹی معاہدے کی بنیاد پر علاقائی اور عالمی سطح پر ایٹمی ترک اسلحہ پر عمل، امن و استحکام کے تحفظ اور پیشرفت کے مقصد سے عالمی اقدامات کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے اور ترک اسلحہ میں امریکہ کو سب سے آگے ہونا چاہئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21