Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79107
Published : 21/7/2015 19:14

غزہ: صیہونی فوج کا حملہ، مکانات تباہ

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر غزہ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے- فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے پیر کی صبح مشرقی غزہ کے علاقے الزیتون میں فلسطینیوں کے مکانات اور زرعی اراضی کو بھاری نقصان پنہچایا- اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے- فلسطینی ذرائع نے اسی طرح غزہ پٹی میں صیہونی فوجیوں کی گاڑیوں کی غیر معمولی نقل و حرکت کی بھی خبر دی- واضح رہے کہ غزہ پر دو ہزار چودہ میں صیہونی حکومت کے پچاس روزہ حملوں کے بعد فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے گئے تھے تاہم صیہونی فوج نے بارہا اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے- فلسطین سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ صیہونی فوجیوں نے پیر کے روز راس العمود علاقے سے ایک سترہ سالہ فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا- اس وقت تقریبا سات ہزار فلسطینی صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17