Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79112
Published : 21/7/2015 19:41

افغانستان: طالبان میں شامل سعودی دہشتگرد ہلاک

افغانستان میں طالبان گروہ میں شامل ایک سعودی دہشتگرد ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغان فوج کے ترجمان نے صوبہ فراہ میں کہا ہے کہ اس صوبے میں طالبان کے خلاف فوج کے آپریشن میں ایک سعودی باشندے سمیت طالبان گروہ کے نو افراد ہلاک کر دیئے گئے- محمد حنیف رضائی نے کہا کہ افغان نیشنل آرمی نے اشرف غنی حکومت کے مخالف عرب نژاد دہشت گرد گروہ کے ان افراد کو ہلاک کر دیا ہے، جو صوبہ ہلمند سے فراہ میں داخل ہوئے تھے اور اس صوبے میں دہشت گردانہ کاروائی کرنا چاہتے تھے- محمد حنیف رضائی نے اس سعودی گروہ کے کمانڈر کا نام ابو ظریفہ بتایا ہے اور کہا ہے کہ یہ شخص صوبہ فراہ اور ہلمند میں طالبان کی مشترکہ کمان سنبھالے ہوئے تھا- واضح رہے کہ افغانستان کے بعض صوبوں میں حال ہی میں بدامنی میں کافی اضافہ ہوا ہے اور صوبہ فراہ، بدخشاں اور فاریاب کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اس بارے میں کوئی تدبیر نہیں کرتی تو ان صوبوں کے بعض علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہو جائے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26