Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79115
Published : 21/7/2015 19:54

سلامتی کونسل میں ایٹمی معاہدے پر ووٹنگ

ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ پر امریکی کانگریس بوکھلا اٹھی ہے- فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے سمجھوتے کی توثیق کے بارے میں سلامتی کونسل میں قرارداد پر ووٹنگ کے سبب امریکی کانگریس بوکھلا گئی ہے جبکہ امریکی کانگریس میں اس معاہدے کے متن کا جائزہ لیا جانا ابھی باقی ہے- واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی معاہدے کی توثیق کے سلسلے میں سلامتی کونسل میں ووٹنگ ہوئی ہے جسے اس کونسل کے اراکین نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے- امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ویانا میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے مذاکرات میں کہا تھا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی معاہدے کے متن پر نظر ثانی انجام پانے تک سلامتی کونسل کو ایران کی پابندیاں منسوخ کرنے کے بارے میں ووٹنگ نہیں کرانی چاہئے- اس کے باوجود مغربی حکام کے بقول ایران، روس اور حتی امریکہ کے قریب ترین یورپی اتحادیوں نے بھی جان کیری کے اس بیان مخالفت کی اور کہا کہ سلامتی کونسل کو چاہئے کہ امریکی کانگریس سے پہلے وہ اس سلسلے میں اقدام کرے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24