Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79116
Published : 21/7/2015 19:57

جرمنی کے نائب چانسلر کی صدر مملکت سے ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو باہمی اعتماد اور وعدوں پر عملدرآمد کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ صدارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے نائب چانسلر اور وزیر اقتصادیات و توانائی زیگمار گابریل نے پیر کے دن تہران میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے اس ملاقات میں اس بات پر تاکید کی کہ بہت سی مشکلات کا حل وعدوں پر عملدرآمد کے لئے ضروری اعتماد پر منحصر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وسیع اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے بھی ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کا راستہ ہموار ہو گا۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ایران کے سرمایہ کاروں اور یونیورسٹیوں اور علمی مراکز کے مختلف شعبوں کا جرمنی کے سرمایہ کاروں اور جرمنی کی یونیورسٹیوں اور علمی مراکز کے مختلف شعبوں کے ساتھ سالہا سال سے باہمی رابطہ رہا ہے اور جرمنی والوں کے ساتھ ان کے تعاون کا ایک بہترین ماضی ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے مغرب کو مشرق سے ملانے والے علاقے میں ایران کے اسٹریٹجک محل وقوع، آزاد پانیوں تک ایشیائی ممالک کی رسائی اور یورپ کو مشرق سے ملانے والے کوریڈور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور جرمنی کے قریبی تعلقات سے سارے خطے اور یورپ کے درمیان قریبی تعلقات برقرار ہو سکتے ہیں۔ جرمنی کے نائب چانسلر اور وزیر اقتصادیات و توانائی زیگمار گابریل نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ جرمنی کی حکومت اور تاجر ایران کی جانب سے دکھائے جانے والے راستے پر مضبوطی کے ساتھ قدم آگے بڑھائیں گے۔ زیگمار گابریل نے کہا کہ تجارتی اور اقتصادی تعاون میں توسیع کوئی مشکل کام نہیں ہے- انہوں نے ایران اور جرمنی کی مشترکہ اقتصادی صورتحال کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے شہری اچھی مہارت کے حامل ہیں اور وہ جدید ٹیکنالوجی کی جانب رجحان رکھتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17