Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79171
Published : 22/7/2015 16:39

ایران: جامع مشترکہ ایکشن پلان پارلیمنٹ میں پیش

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جامع مشترکہ ایکشن پلان جے سی اے پی کا متن جائزے کے لئے پارلیمنٹ کے سپرد کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی، ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کے نتائج کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کے لئے آج پارلیمنٹ میں حاضر ہوئے اور جامع مشترکہ ایکشن پلان کا مسودہ پارلیمنٹ کے سپرد کیا۔ پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس کے آغاز میں اسپیکر علی لاریجانی نے ارکان کو بتایا کہ وزیر خارجہ اور ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ طے شدہ پروگرام کے مطابق مذاکرات کی رپورٹ اور ضروری اسناد و دستاویزات، پارلیمنٹ کے حوالے کریں گے۔ اسلامی جمہوری ایران اور پانچ جمع ایک گروپ نے بارہ سال کے مذاکرات کے بعد چودہ جولائی کو ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں کےبارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور پابندیوں کے خاتمے کے لئے جامع مشترکہ ایکشن پلان پر اتفاق رائے کیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21