Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79173
Published : 22/7/2015 16:43

بحران شام: ایران کے منصوبے کا جائزہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے شام کے بحران کے حل کے لئے تہران کے منصوبے کا جائزہ لئے جانے کی خبر دی ہے- ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے منگل کو ایسنا کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی میستورا کے دورہ تہران کا ایک مقصد، بحران شام کے حل کے لئے ایران کے چار نکاتی منصوبے کے بارے میں گفتگو کرنا ہے- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اسٹیفن دی میستورا کے دورہ تہران کے مقاصد میں شام میں سیاسی طریقہ کار اور ایران کے چار نکاتی منصوبے کا جائزہ لینا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ نیز شام میں سیاسی عمل کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا شامل ہے۔ واضح رہے کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی میستورا نے اس ملک کا بحران حل کرنے کی غرض سے تہران کا دورہ کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24