Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79174
Published : 22/7/2015 16:46

شام اور عراق: داعش مخالف امریکی اتحاد کے بیہودہ اقدامات

شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے شام اور عراق میں امریکہ کی سربراہی میں داعش مخالف اتحاد کے اقدامات کو لاحاصل قرار دیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اعظم وا‏ئل الحلقی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام میں بین الاقوامی اتحاد کے اقدامات لاحاصل ہیں کیونکہ وہ شامی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی سے انجام نہیں پا رہے ہیں اور یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ شام کے وزیر اعظم نے کہا کہ شامی فضائی حدود میں امریکہ کے فضائی حملے، شام کی ہم آہنگی سے انجام نہیں پا رہے ہیں اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دائرے سے پوری طرح باہر ہیں- شام کے وزیراعظم وائل الحلقی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی فوج کا کردار، بنیادی اور فیصلہ کن ہے لیکن داعش مخالف اتحاد کے اقدامات کا دہشت گردی کے خلاف جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے- وائل الحلقی نے کہا کہ ترکی، اردن، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کی جانب سے شام میں دہشت گرد گروہوں کی بھرپور حمایت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے شام کے ساتھ مشترکہ اتحاد تشکیل دیئے جانے کے دعوے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21