Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79176
Published : 22/7/2015 17:7

مصر: سابق صدرمرسی پر دوبارہ مقدمہ

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک عدالت میں، سابق صدر محمدمرسی اور اخوان المسلمین کے دس دیگر افراد پر ایک اور مقدمہ چلایا جا رہا ہے- الیوم السابع کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ کی فوجداری کی عدالت نے منگل کو ایک بار پھر قطر کے لئے جاسوسی کے کیس میں محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے دس دیگر افراد کے خلاف مقدمے کا آغاز کیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق حکومت مصر کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے چند دیگر افراد نے، وزارت داخلہ میں قومی سلامتی، مسلح افواج، عام اطلاعات اور جنگ سے متعلق رپورٹوں کی چوری کی ہے کہ جس میں فوج اور حکومت کی پالیسیوں سے متعلق تمام خفیہ دستاویزات شامل ہیں- یہ ایسی حالت میں ہے کہ قاہرہ کی فوجداری کی عدالت نے حال ہی میں محمد مرسی کو اخوان المسلمین کے درجنوں رہنماؤں کو جیل سے فرار کرانے میں مدد دینے کے الزام میں پھانسی اور جاسوسی کے الزام عمر قید کی سزا سنائی ہے- اسی طرح سعد الکتانی، عصام العریان اور اخوان المسلمین کے دیگر رہنماؤں کو بھی جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18