Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79178
Published : 22/7/2015 17:15

آئی آر آئی بی کے تمام وسائل قومی اتحاد کے لئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کے دوران آئی آر آئی بی کے تمام خبری اور صحافتی وسائل، قومی اتحاد کے لئے استعمال ہوئے ہیں- ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرافراز نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایٹمی مذاکرات کے موضوع میں تمام خبری اور صحافتی وسائل، نظام کی پالیسیوں اور رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کے مطابق استعمال ہوئے اور ایک ایک لمحے کی خبریں اور لائیو انٹرویو پیش کئے گئے- آئی آر آئی بی کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو ٹی وی، دنیا میں ایک معتبر اور بڑی تعداد میں دیکھے اور سنے جانے والے ریڈیو ٹی وی کے عنوان سے ایک اعلی ہدف کی راہ پر گامزن ہے اور وہ ہدف، عالمی پیغام کے ساتھ ساتھ اسلامی صحافت کو پوری طرح عملی جامہ پہنانا ہے- ڈاکٹر محمد سرافراز نے کہا کہ آئی آر آئی بی نے بھرپور عزم اور یکجہتی کے ساتھ شب و روز خلاقیت کے ساتھ خبر رسانی کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے عالمی سامراج کی یکطرفہ خبر رسانی کو کسی حد تک ناکام بنایا ہے اور اقوام عالم کے سامنے حقیقی چہرہ پیش کیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23