Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79179
Published : 22/7/2015 17:17

آل خلیفہ کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کی نئی لہر

بحرین میں سیاسی قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے- موصولہ رپورٹوں کے مطابق الحوض الجاف جیل کے سیاسی قیدیوں نے اپنے حقوق کی پامالی، جیلروں کی بدسلوکی اور قیدیوں کے گھر والوں کو ملاقات کا نہایت کم وقت دیئے جانے کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ منامہ پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ الحوض الجاف کے سیاسی قیدیوں کو غذا اور اپنی ذاتی ضرورت کی چیزیں فراہم کرنے اور مذہبی رسومات انجام دینے کی بھی اجازت نہیں ہے اور یہ بھی ان کی بھوک ہڑتال کی ایک وجہ، بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ "جو" جیل کے دس قیدی بھی جیلروں کی بدسلوکی اور سختیوں پر احتجاج کرتے ہوئے منگل سے بھوک ہڑتال شروع کر رہے ہیں- یہ ایسے عالم میں ہے کہ آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے دھمکی دی ہے کہ وہ بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لئے طاقت کا استعمال کریں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23