Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79186
Published : 22/7/2015 20:27

مذہبی اقلیتوں کے نمائندوں کا صدر روحانی کو تہنیتی پیغام

مجلس شورائے اسلامی میں مذہبی اقلیتوں کے نمائندوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے نام ایک پیغام میں ویانا ایٹمی مذاکرات میں حکومت کی سفارتی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے- مجلس شورائے اسلامی میں مذہبی اقلیتوں کے نمائندوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات میں ایران کے سفارتی وفد کا تاریخی اور پر وقار کارنامہ، رہبر انقلاب اسلامی کی عظیم الشان قیادت و رہنمائی، قوم کی پائیداری و استقامت اور صدر مملکت نیز ایران کے ایٹمی مذاکرات کاروں کی پیہم کوششوں کا ماحصل ہے- اس پیغام میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے رہنما ارشادات اور فرامین پر کاربند رہنے اور ایران کے صدر اور کابینہ کی کوششوں سے، قومی مفادات اور نظام کی اعلی مصلحتوں کے تحفظ کے دائرے میں روز افزوں ترقی حاصل ہوگی- واضح رہے کہ اسلامی جمہوری ایران اور پانچ جمع ایک گروپ نے بارہ سال کے مذاکرات کے بعد چودہ جولائی کو ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور پابندیوں کے خاتمے کے لئے جامع مشترکہ ایکشن پلان پر اتفاق رائے کیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21