Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79187
Published : 22/7/2015 20:29

دہشت گردی کے خلاف جنگ، ایران کا کردارنہایت اہم

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے علاقے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کو اہم قرار دیا ہے- ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے منگل کو تہران میں سوئیزرلینڈ کے نائب وزیرخارجہ ایورسیہ سے ملاقات میں باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا- اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے علاقے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے- محمدجواد ظریف نے ایران اور سوئیزرلینڈ کے تعلقات میں فروغ کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک، ایران کے ساتھ بالخصوص اقتصادی شعبے میں تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں- ایران کے وزیر خارجہ نے علاقے کے ممالک بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ اشتراک عمل اور تعاون میں فروغ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی پر تاکید کی- اس موقع پر سوئیزرلینڈ کے نائب وزیرخارجہ نے بھی ویانا میں ایٹمی مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ایران اور سوئیزرلینڈ کے تعاون میں فروغ کی ضرورت پر زور دیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19