Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79188
Published : 22/7/2015 20:31

مشرقی افغانستان: داعش کے اٹھارہ عناصرہلاک

مشرقی افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کے اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے- افغانستان کے وزیر دفاع کے ڈپٹی ترجمان نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے یہ افراد، صوبہ ننگرہار کے اچین شہر میں گذشتہ پانچ دنوں کے دوران فوج کی متعدد کاروائیوں میں ہلاک ہوئے- ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیر دفاع کے ڈپٹی ترجمان دولت وزیری نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ صوبہ ننگرہار میں داعش دہشت گرد گروہ کی سرگرمیاں زیادہ بڑھتی جا رہی ہیں البتہ فوج نے اس دہشت گرد گروہ کی کسی بھی طرح کی کاروائی کرنے کی توانائی مکمل طور پر ختم کر دی ہے- وزیری نے یہ بات ایسے میں کہی ہے کہ نیٹو کے فوجی، داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف بہت سی کاروائیوں کو خود سے منسوب کر رہے ہیں- افغانستان کے وزیر دفاع کے ڈپٹی ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں کسی بھی قسم کا ہوائی حملہ، افغان فضائیہ کی مدد سے انجام پانا چاہئے کیوں کہ افغان فوج، داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے کی بھرپور توانائی رکھتی ہے اور نیٹو کو اس کاروائی میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی- واضح رہے کہ امریکا کے ڈرون طیاروں نے پیر کے دن صبح کے وقت صوبے لوگر میں واقع برکی برک شہر کے قریب چہل تن نامی علاقے میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کر دیا تھا۔ اس حملے میں افغانستان کے آٹھ فوجی مارے گئے تھے تاہم طالبان گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا تھا کہ اس حملے میں چودہ فوجی مارے گئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18