Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79189
Published : 22/7/2015 20:34

عراق: قیام امن کے لئے عراقی پارلیمنٹ کی درخواست

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک کے مختلف علاقوں میں امن و سلامتی کے قیام کے لئے عراقی فوج کی جانب سے مزید کوششیں بروئے کار لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے- ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر، ملک کے وزرائے داخلہ اور دفاع اور عراق کی سیکورٹی فورسز کو چاہئے کہ ایسی تدابیر اختیار کریں کہ عراقی شہریوں خاص طور پر صوبہ دیالہ کے عوام کو تحفظ فراہم ہو سکے- عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بیان میں صوبہ دیالہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد کو مستحکم بنا کر علاقوں میں اپنی جانوں کو تحفظ فراہم کریں اور سازشی منصوبے تیار کرنے اور فرقہ وارانہ اختلافات پیدا کرنے والوں کو اس صوبے کی سلامتی کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہ دیں- واضح رہے کہ جمعے کے دن مشرقی صوبے دیالہ کے ایک پرہجوم بازار میں ایک زبردست کار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک سو پندرہ افراد جاں بحق اور ایک سو ساٹھ سے زائد دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اس بم دھماکے میں درجنوں دکانوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے اس ہولناک بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس خودکش کار بم دھماکے میں تین ٹن دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ خان بنی سعد علاقے میں ہونے والے اس دہشت گردانہ بم دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہے میں کئی افراد منجملہ بعض عراقی افسروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18