Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79191
Published : 22/7/2015 20:40

دشمنوں کے مقابلے پر ایران کی فوج کی آمادگی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی فوج دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی آمادگی رکھتی ہے۔ اسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر احمد رضا پور دستان نے امریکا کے بعض حکام کے بیانات پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے دشمن کو اس کے انجام تک پہنچائے گا چاہے وہ دنیا کے کسی بھی علاقے میں ہو۔ بریگیڈیر جنرل احمد رضا پور دستان نے مزید کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں ہے لیکن اگر کوئی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کو آزمانا چاہتا ہے تو اسے جان لینا چاہئے کہ وہ جنگ کا آغاز تو کر سکتا ہے لیکن جنگ کا اختتام اس کے ہاتھ میں نہیں ہو گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے کمانڈر نے مزید کہا کہ یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ ایٹمی مذاکرات کے بعد ایرانی قوم کے ساتھ امریکا کی دشمنی ختم ہو گئی ہے کیونکہ امریکیوں نے بارہا ثابت کیا ہے کہ ان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان کا ویانا مذاکرات میں اٹھائے جانے والے موضوعات کے بارے میں کہنا تھا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مواقف واضح کر دیئے ہیں اور ایران اپنے فوجی مراکز کے معائنے کی اجازت نہیں دے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21