Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79194
Published : 22/7/2015 20:49

ہندوستان پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ پاکستان کی جانب سے ہندوستان پر لگائے جانے والے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزام کی تحقیقات کر رہا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان الحق نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان میں تعینات اقوام متحدہ کے مبصرین کا گروہ پاکستان کی جانب سے ہندوستان پر لگائے جانے والے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزام کا جائزہ لے رہا ہے۔ پاکستانی فوج نے ہندوستان اور پاکستان میں موجود اقوام متحدہ کے مبصرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندوستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کئے جانے کے بارے میں تحقیقات انجام دے۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان حالیہ ہفتوں کے دوران خصوصا لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کئے جانے کی بنا پر جمعرات کے دن سیالکوٹ میں تین اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مبصرین کا گروپ سنہ انیس سو انچاس سے کشمیر میں موجود ہے اور وہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی نگرانی کرتا ہے۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21