Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79195
Published : 22/7/2015 20:56

یمن: انسان دوستانہ امداد، بحری جہازعدن میں لنگرانداز

اقوام متحدہ کی انسان دوستانہ امداد کا حامل پہلا بحری جہاز یمن کی بندرگاہ عدن پہنچ گیا ہے۔ عدن صوبے کے گورنر، نایف البکری نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انسان دوستانہ امداد کا حامل اقوام متحدہ کا پہلا بحری جہاز منگل کو عدن پہنچ گیا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک نے یہ جہاز یمنی عوام تک غذائی اشیا پہنچانے کے مقصد سے کرایے پر لیا ہے۔ گذشتہ ہفتوں کے دوران اس بحری جہاز نے کئی بار عدن کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے کی کوشش کی تھی تاہم شدید جھڑپوں کی وجہ سے وہ اپنے اس مقصد میں ناکام رہا۔ عالمی ادارہ خوراک کی ترجمان ریم نادا نے بتایا کہ انسانی امداد کا حامل اقوام متحدہ کا بحری جہاز پہلی بار عدن بندرگاہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔ یاد رہے کہ دس جون دو ہزار پندرہ کو یمن میں انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کے لئے جنگ بندی کا اعلان ہوا تھا تاہم سعودی عرب کے حملوں کی وجہ سے اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ سعودی عرب کے حملوں میں اب تک تین ہزار دو سو سے زائد یمنی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26