Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79196
Published : 22/7/2015 20:59

عراق: بے گھر افراد کی صورتحال انتہائی ابتر

اقوام متحدہ نے عراق کے بےگھر افراد کی انتہائی ابتر صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے کہا کہ عراق میں جھڑپوں کے نتیجے میں بےگھر ہونے والے افراد کی تعداد اکتیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرحان حق نے مزید کہا کہ عراق کے صوبۂ الانبار میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں اپریل کے مہینے میں رمادی کے علاقے سے تقریبا تین لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ مغربی عراق میں واقع صوبۂ الانبار کے زیادہ تر علاقوں پر دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کا قبضہ ہے۔ عراقی سیکورٹی فورسز اور عوامی رضاکار اس صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں کو دہشت گرد گروہ داعش سے آزاد کرانے کے لئے لڑ رہے ہیں۔ فرحان حق نے مزید کہا کہ عراق میں گزشتہ برس جنوری کے مہینے میں بحران شروع ہونے کے بعد بہت سے لوگ بےگھر ہوئے ہیں اور ان کو اشیائے خورد و نوش، پانی اور دوسری اشیا کی ضرورت ہے جبکہ اس کٹھن صورتحال میں انسان دوستی پر مبنی اقدامات انجام دینے کے لئے مختص کیا جانے والا بجٹ تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18