Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79197
Published : 22/7/2015 21:1

سعودی عرب دہشت گردی کی جڑ ہے

عراق کے نائـب صدر نے سعودی عرب کو دنیا میں دہشت گردی کی جڑ قرار دیا ہے۔ عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ سعودی عرب کو عالمی نگرانی میں دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ملک دنیا میں شدت پسندی، دہشت گردی اور تکفیریت کی جڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہابی تکفیری طرز فکر کا کنٹرول اب سعودی عرب کے ہاتھ سے نکل گیا ہے اور سعودی عرب کی جانب سے فراہم شدہ رقوم سے اور بیت اللہ الحرام کے نام پر دہشت گردی پھیلائی جا رہی ہے۔ عراق کے نائب صدر نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پہلے سعودی عرب سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔ نوری مالکی نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے کہ جب دستاویزات اور ثبوتوں سے پتہ چلتا ہے کہ آل سعود، داعش اور جبہۃ النصرہ سمیت متعدد تکفیری دہشت گردوں کی وسیع پیمانے پر مدد و حمایت کر رہی ہے۔ جبکہ شام کے اعلی عہدیداروں نے بھی بارہا آل سعود کو اس سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی کی یہ آگ ایک روز انھیں بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21