Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79224
Published : 23/7/2015 19:59

دہشت گردی کے خلاف جد وجہد عالمی ذمہ داری

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ایک عالمی ذمہ داری سمجھتا ہے- بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بدھ کو سوئیزرلینڈ کے نائب وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عالمی ذمہ داری ہے کہ دنیا بھر کے ممالک باہمی تعاون سے مشرق وسطی اور پوری دنیا میں دہشت گردی کے حلاف جنگ کریں البتہ ایران ہمیشہ اس سلسلے میں پیش پیش رہا ہے- ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سوئیزرلینڈ سمیت یورپی ممالک علاقائی مسائل کے حل میں کردار ادا کر سکتے ہیں، کہا کہ شام، لبنان اور یمن کا بحران اور دہشت گردی، ایک عالمی مسئلہ ہے اور یہ پوری دنیا بالخصوص اس کو جنم دینے والوں اور ان کے حامیوں کے لئے بھی خطرناک ہے- بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے عراق اور شام میں دہشت گرد گروہوں میں ستّر سے زیادہ ملکوں کے افراد کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ نہ کیا جائے تو آئندہ یہ دہشت گرد یورپ اور دنیا کے دوسرے ممالک میں رخنہ اندازی کریں گے- اس ملاقات میں سوئیزرلینڈ کے نائب وزیر خارجہ "ایو رسیہ" نے کہا کہ ایران کو بالخصوص ایٹمی معاہدے کے بعد علاقے میں ایک اہم ترین ملک کی حیثیت سے کردار ادا کرنا ہوگا- سوئزرلینڈ کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اگرچہ بعض ممالک کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان معاہدے پر تشویش ہے لیکن ایران کو اپنے بین الاقوامی اشتراک عمل کو فروغ دینے کے تناظر میں قدم اٹھانا چاہئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24