Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79225
Published : 23/7/2015 20:2

مغربی اردن میں حماس کے متعدد کارکن گرفتار

فلسطین کی تحریک حماس نے مغربی اردن میں اپنے کارکنوں کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو فلسطین کی تحریک حماس نے ایک بیان میں فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے چھیاسی کارکنوں کی گرفتاری پر سخت تنقید کی۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی اردن میں گرفتاریوں کا سلسلہ سیاسی بہانوں کے تحت، دو جولائی سے شروع ہوا اور عید الفطر کے ایام میں بھی جاری رہا۔ فلسطینی انتظامیہ، صیہونی فوج کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں اس قسم کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کا یہ اقدام علاقے کی سیکورٹی کے بہانے کیا جارہا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق اس وقت حماس اور جہاد اسلامی تحریک کے ہزار سے زائد ارکان، فلسطینی انتظامیہ کی جیلوں میں قید ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18