Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79227
Published : 23/7/2015 20:6

افغانستان: صوبہ فاریاب میں خودکش حملہ

شمالی افغانستان کے صوبہ فاریاب میں خودکش حملے میں مرنے والوں کی تعداد تیس تک پہنچ گئی ہے- افغانستان کے صوبہ فاریاب کے پولیس سربراہ بریالی بشریار پروانی نے کہا ہے کہ یہ دھماکہ بدھ کو صوبہ فاریاب کے ضلع المار میں ہوا- اس دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم بتّیس افراد زخمی ہوئے ہیں- بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے- حملہ آور نے ضلع المار کے بازار میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا- ابھی تک کسی بھی گروہ یا شخص نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے- واضح رہے کہ ابھی حال ہی میں صوبہ فاریاب میں بدامنی میں اضافہ ہوا ہے اور اس صوبے کے کئی دیہات، طالبان کے قبضے میں چلے گئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20