Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79230
Published : 23/7/2015 20:12

صیہونی پولیس نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

صیہونی پولیس اہلکاروں نے غرب اردن سے ایک سو بیس فلسطینی مزدوروں کو گرفتار کر لیا۔ فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ صیہونی پولیس نے غرب اردن سے ایک سو بیس فلسطینی مزدوروں کو گرفتار کرلیا ہے- بیان کے مطابق یہ فلسطینی مزدور انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقے قلقیلیا کو عبور کرکے اپنے کام پر جا رہے تھے- فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونی پولیس کو قلقیلیا کی اورنیت صیہونی کالونی میں سیکڑوں فلسطینی جوانوں کی نقل و حرکت کے بارے میں الرٹ جاری کیا گیا تھا اس کے بعد صیہونی پولیس، اس علاقے میں پہنچی اور تمام مزدوروں کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے بھیج دیا- درایں اثنا صیہونی فوجیوں نے بدھ کو غرب اردن کے بعض شہروں پر حملہ کر کے سات فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا- اسی طرح شمالی غرب اردن کے شہر جنین کے قریب برقین دیہات پر صیہونی فوجیوں کے آج کے حملے میں بیس سالہ نوجوان محمد علاونہ شہید ہو گیا- صیہونی حکومت نے دو ہزار چودہ کے موسم گرما میں غزہ جنگ کے بعد سے فلسطینی شہریوں کی گرفتاری اور ان پر حملے تیز کر دیئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15