Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79231
Published : 23/7/2015 20:13

سری لنکا: ہندوستانی ماہیگیروں پرحملے کی تردید

سری لنکا کی بحریہ نے ہندوستانی ماہیگیروں پر حملے پر مبنی دعوے کو مسترد کردیا- رپورٹ کے مطابق سری لنکا نے اپنی سمندری حدود میں سرگرداں ہندوستانی ماہیگیروں پر، بحریہ کے حملے پر مبنی رپورٹوں کو مسترد کر دیا- سری لنکا کی بحریہ کے ترجمان انڈیکا سیلوا نے کہا کہ بحریہ نے کوئی غیر قانونی اقدام انجام نہیں دیا ہے اور وہ ملک کے قانون کے دائرے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کر رہی ہے- ہندوستان کی پولیس نے منگل کو ایک شکایت نامہ تیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سری لنکا کی فوج نے ان تین ہندوستانی مچھیروں پر حملہ کیا ہے جو سری لنکا کی سمندری حددو میں داخل ہو گئے تھے- سری لنکا میں دسیوں ہندوستانی ماہیگیر قید ہیں جو زیادہ تر ماہیگیری کی غرض سے سری لنکا کی سمندری حدود میں چلے جاتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26