Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79233
Published : 23/7/2015 20:15

مغربی ایران کی سرحدوں پر پائیدارامن قائم ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی پولیس کمانڈر نے کہا ہے کہ مغربی ایران کی سرحدوں پر پائیدار امن قائم ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی پولیس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسکندر مومنی نے بدھ کے روز ایران کی مغربی سرحدوں کے معائنے کے بعد کرمانشاہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران کی سرحدوں کی صورت حال پر گہری نظر ہے اور ملک کی مغربی سرحدوں پر پائیدار امن قائم ہے- بریگیڈیئر جنرل اسکندر مومنی نے سرحدوں پر امن کے قیام کو اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس فورس کی ترجیحات میں قرار دیا اور کہا کہ ایران کی پولیس ہر ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کی مکمل آمادگی رکھتی ہے- واضح رہے کہ ایران کے صوبے کرمانشاہ کی، عراق کے کرد اور عرب آبادی والے علاقوں کے ساتھ تین سو ساٹھ کیلو میٹر تک مشترکہ سرحدیں ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20