Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 79234
Published : 23/7/2015 20:19

کینیڈا کے بیان پرایران کا اظہارافسوس

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایران کے بارے میں کینیڈا کی وزارت خارجہ کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں کینیڈا کے حکام کے انتہاپسندانہ مواقف سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ایران سے متعلق کینیڈا کی حکومت کے رویۓ کی کوئی منطقی اور عقلی بنیاد نہیں ہے۔ مرضیہ افخم نے مزید کہا کہ ایران کے سلسلے میں کینیڈا کی حکومت کا صیہونی حکومت کے مواقف کی پیروی کرنا عالمی برادری میں حتی کینیڈا کی حکومت کے قریبی ترین اور روایتی اتحادیوں میں بھی اس ملک کی کنزرویٹو حکومت کے الگ تھلگ ہونے کا باعث بنا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ کینیڈا کے حکام کو صیہونی حکومت کی پیروی کے بجائے جنگ پسندی اور انتہا پسندی کے مقابلے میں منطق اور معقولیت کا خیر مقدم کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ کینیڈا کی وزارت خارجہ نے ویانا میں ہونے والے ایٹمی معاہدے کے بعد ایک بیان جاری کر کے ایران پر دہشت گردی کی حمایت جاری رکھنے کا الزام عا‏ئد کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کو عالمی امن کے لئے ایک خطرہ قرار دیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21